کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 221.69 روپے کا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 227.75 پیسے برقرار ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 84 روپے بڑھ کر 133744 روپے ہو گئی۔ عالمی بازار میں سونے کی قدر 14 ڈالر کم ہو کر 1757 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 242 پوائنٹس کم ہو کر 42850 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 18 کروڑ 55 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 6 ارب روپے رہی‘ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 29 ارب روپے کم ہو کر 6868 ارب روپے رہ گئی۔
ڈالر‘ سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ‘ سٹاک مارکیٹ میں مندا
Nov 15, 2022