اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے ہٹا دیا۔ فیٹف کے ایکشن پلانز پر جلد عمل کے نتیجے میں برطانیہ نے یہ اقدام کیا ہے۔ دریں اثناء اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں سردی کی آمد سے پہلے متاثرین کی مدد کا کام تیز کرنے کی ہدایت دے دی۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سیلاب کی صورتحال اور امدادی کام کا جائزہ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں ابھی پانی موجود ہے اس کی نکاسی جلد کریں، گھروں کی تعمیر کا منصوبہ حتمی کرکے کام شروع کروائیں اور ہاریوں کو بھیج اور کھاد کی مد میں جو مدد کرنی ہے اس کو فوری شروع کریں۔
برطانیہ نے پاکستان کو انتہائی خطرناک ممالک کی فہرست سے ہٹادیا : بلاول
Nov 15, 2022