آن لائن پلیٹ فارمز سے ٹیکسٹائلز، فیشن ڈیزائن کو پذیرائی مل سکتی ہے: صدر

Nov 15, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ورچوئل اور آن لائن پلیٹ فارمز کی مدد سے پاکستانی آرٹس، فیشن، ڈیزائن اور ٹیکسٹائل مصنوعات کو عالمی سطح پر پہچان اور پذیرائی دلائی جاسکتی ہے۔ جامعات فارغ التحصیل طلباء کی تعداد بڑھانے کے لیے آن لائن اور ورچوئل تعلیم پر توجہ دیں۔ ایوانِ صدرکے پریس ونگ کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن لاہور کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، دورے کے دوران خاتون اول بیگم ثمینہ علوی بھی  ہمراہ تھیں۔ صدر مملکت کو ادارے میں تعلیمی سرگرمیوں، کارکردگی اور مختلف شعبہ جات میں تعلیمی سہولیات کے بارے میں اس موقع پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو کم وقت میں معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے لیے مختصر مدتی کورسز کی مدد لی جاسکتی ہے، دنیا بھر میں مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مختصر مدتی کورسز کے ذریعے سے تعلیم دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں