عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آ گئی  

Nov 15, 2022

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعظم اور چی ئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آ گئی۔ عمران خان کو دائیں ٹانگ پر گولیوں کے تین زخم آئے، دائیں ٹانگ کی ران پر دو زخم جبکہ گھٹنے کے پاس ایک زخم آیا۔ زخم بدستور گہرے ہیں مندمل نہیں ہوئے۔ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبعی معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے زخموں کا معائنہ کرنے کے بعد نئی بینڈیج بھی کر دی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے زخموں کا طبعی معائنہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیر آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے۔ 

مزیدخبریں