پاک فوج قوم کا اعتماد اور فخر ہے: نوید جاوید ‘ سخاوت بھٹی 


کامونکی(نمائندہ خصوصی)پاک فوج قوم کا اعتماد اور فخر ہے اور جوانوں کی ملک کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک تحصیل کامونکی کے صدر محمد نوید جاوید قادری اور محمد سخاوت بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج پاکستانی قوم اورملک کی عزت اور وقار ہے ہم کسی کو ملک اور قوم کی عزت اور وقار سے کھیلنے نہیں دیں گے پاکستان کے استحکام اور دفاع کیلئے قومی سلامتی اداروں اور پاک فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے ہم پاک فوج اور قومی سلامتی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن