لاہور(سپیشل رپورٹر) انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف آن لا ئن ایجوکیشن نے سیوو کے تعاون سے آن لائن کورسس کمپیٹیشن کا انعقاد کیا ہے۔ مقابلے میں دنیا بھر کے 45 ممالک کے 207 اساتذہ اور عملے نے حصہ لیا اور 7 ممالک سے 13 شرکا نے پوزیشن حاصل کی۔ ککس یوای ٹی لا ہور کے سینئر ریسرچر محمد طاہر نے پہلا انعام حاصل کیا۔ منگولین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے Tsooj Shambaljamts نے دوسرا انعام، یونیورسٹی آف کولمبو سری لنکا سے Otmrksb Kalawana اور یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے ہداریاض نے تیسرا انعام حاصل کیا جبکہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیل ٹیچرز ٹرینگ اینڈ ریسرچ انڈیا سے Ganaghtulasi Janardhanan اور یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے رضی عباس نے خصوصی انعام حاصل کیا۔ تقریب میں وائس چانسلر یوای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور چیف آف آ ئی آئی او ای مینیجمنٹ سینٹر Lyufeng، ڈائریکٹر ککس ڈاکٹر وقار محمود، ڈین فیکلٹی آف سول انجنئرنگ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن، چیرمین ڈیپارٹمنٹ آ ف آٓرکٹیکچر انجنیئرنگ پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین اور پروگرام سیپشلسٹ حسن شہزاد نے بطور معزز مہمان شرکت کی۔