عوامی فلاح و بہبود ن لیگ کی اولین ترجیح ہے: نواز ہاشمی

Nov 15, 2022


بھکھی (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنمالائیر ونگ کے صدر نواز ہاشمی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی خاطر اپنا مثبت وتعمیری کردار ادا کررہی ہے عوامی امنگوں کی بھرپور ترجمانی یقینی بنائی جائے گی، عوام کی فلاح و بہبود نواز لیگ کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جب سے جمہوری انداز سے اقتدار سے ہٹایا گیا ہے وہ سڑکوں پر نظر آ رہے ہیں جبکہ عوام انکی مفاد پرستی کی سیاست کو مسترد کرچکی ہے اور پی ٹی آئی کے اقتدار سے نکلنے کے بعد عوام کی بے چینی کا خاتمہ ہوا ہے قوم آگاہ ہے کہ اب ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک میں افراتفری پھیلے تاکہ مسائل حل نہ ہوسکیں مگر وفاقی حکومت ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی اور ملکی ترقی و خوشحالی یقینی بنا کر دم لے گی۔

مزیدخبریں