حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما چوہدری سکندرنواز بھٹی نے کہا کہ نوجوان ملک کاسرمایہ اور تحریک انصاف میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ حقیقی آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے حافظ آباد سے ہزاروں نوجوان اسلام آباد پہنچیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے یوتھ انقلاب گروپ کے بڑے پاورشوکے دوران کیا۔اس موقع پر انقلاب گروپ کے تین بڑے یوتھ گروپ نے برجدارہ گروپ میں شمولیت اختیار کی جس میں احسن ظفر تارڑ ضلعی صدر انقلاب گروپ‘ مرتضی رانجھا انقلاب گروپ‘ علی سفیان مغل ضلعی آرگنائزر آئی ایس ایف شامل ہیں ۔ تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری سکندرنوازبھٹی نے کہا کہ عمران خان حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیںنوجوان اپنے قائد عمران خان کاپیغام گھرگھر پہنچائیںاس وقت پارٹی پر مشکل وقت ہے ۔ تقریب سے تحریک انصاف حافظ آبادکے نائب صدر چوہدری عمران عباس نے بھی خطاب کیا۔
عمران خان حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں: سکندرنواز بھٹی
Nov 15, 2022