3 سکیموں کیلئے2ارب 63کروڑ 37لاکھ 14ہزار روپے کی منظوری 

Nov 15, 2022


لاہو ر(کامرس رپورٹر ) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے27ویں اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ اور روڈز سیکٹرز کی3 ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 2ارب 63کروڑ 37لاکھ 14ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنبل نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں سمن آباد لاہور میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے 51 کروڑ 32 لاکھ 94 ہزار روپے، ضلع قصور میں قصور بائی پاس ساہاری سے بلندی روڈ برآستہ کوٹلی رائے ابو بکر روڈ کی تعمیر و مرمت، کشادگی و بحالی کیلئے 1 ارب 68کروڑ 65لاکھ 94 ہزار روپے اور ضلع قصور میں قصور کوٹ رادھا کشن  روڈ تھیہ روسہ سے کوٹلی رائے ابو بکر روڈ کی کشادگی، تعمیر و بہتری کیلئے 43 کروڑ 38 لاکھ 26 ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد انور سہیل چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں