لاہور ( سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی انجری پر بات کی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے بھی گھٹنے کی انجری ہوچکی ہے مجھے اندازہ ہے انجری بہت تکلیف دہ ہے، جب آپ اس انجری کو سرجری کے بجائے ٹریننگ سے کور کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو مسلز کو اسٹرونگ کرنے میں بہت وقت درکار ہوتا ہے اس میں تکلیف بھی بہت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ شاہین کو جو انجری پہلے ہوئی تھی وہی انجری ہوئی ہے لیکن یہ انجری انشااللہ زیادہ سیریس نہیں ہوگی، شاہین جلد کور کرجائے گا۔
انشااللہ! شاہین کی انجری زیادہ سیریس نہیں ہوگی: شاہد آفریدی
Nov 15, 2022