میلسی(نمائندہ نوائے وقت ‘ نامہ نگار) میلسی شہر اور مضافات میں جھگی نشین اور عام شہریوں کے بچے مضر صحت صمد بونڈ کا نشہ سر عام سڑکوں پر کرتے نظر آنے لگے صمد بونڈ جنرل سٹورز اور ہارڈ ویئرز کی دکانوں پر عام دستیاب ہونے لگی جبکہ نئی نسل کا مستقبل بھی داؤ پر لگ ہوا ہے متعلقہ ادارے فوٹو سیشن کی حد تک کاروائی کرنے لگے عوامی سماجی حلقوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان حساس بچوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کریں۔