دوسری شادی کرنے  پر  ہراساں کرنے  کا معاملہ‘ خاتون   عدالت  پہنچ گئی

Nov 15, 2022


ملتان(سپیشل رپورٹر) تنسیخ نکاح کے بعد دوسری شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ ، خاتون نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ ثریا بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محمد عامر سے گھریلو ناچا قی پر تنسیخ نکاح حاصل کرلیا تھا   علی عباس سے دوسری شادی کرنے پر دشمن بن گئے ہیں  عدالت سے  اپیل  ہے۔ ملزمان اور پولیس کو مداخلت سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں