ٹبہ سلطان پور( نمانئدہ نوائے وقت ) ٹبہ سلطان پور نہری پانی کی شدید کمی سے فصلوں کی کاشت کے ساتھ ساتھ اگائی گئی فصل کی فی ایکڑ پیدوار بھی متاثر ہونے لگی ہے جس کی زراعت سے منسلک زمیندار اور کاشتکار دوہری اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں ان خیالات کااظہار کاشتکارملک ریاض اختر مسوان نے کیا ملک ریاض اختر مسوان نے کہا کہ نہری پانی فصلوں کے لیے انتہائی ضروری ہے نہری پانی کی کمی سے کاشتکاربجلی اور ڈیزل پر مہنگے ٹیوب چلارہے ہیں نہری پانی کی کمی دور کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں اس موقع پر چوہدری مبشر حسن کمبوہ ، عبدالشکور شاہ ہاشمی، ناظم ستار کمبوہ بھی موجود تھے۔