وہاڑی (نامہ نگار‘ کرائم رپورٹر ) ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع وہاڑی رانا محمد عارف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب گندم کی فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جس کیلئے قومی منصوبہ کے تحت بیجوں کی منظور شدہ اقسام پر سبسڈی دی جا رہی ہے کاشتکار 5تھیلوں تک سبسڈی حاصل کر سکتا ہے رجسٹرڈ کاشتکار سبسڈی حاصل کرنے کیلئے اپنے موبائل واؤچر نمبر سپیس قومی شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070پر ایس ایم ایس کریں۔