بستی ملوک( نمائندہ نوائے وقت) بستی ملوک اور گردونواح میں خودساختہ مہنگائی کا طوفان دودھ دہی فروشوں نے سرکاری ریٹ دودھ90دہی 100روپے فی کو کی دھجیاں اڑتے ہوئے دودھ 120دہی 200روپے فی کلو فروخت کرنے لگے شہری جب سرکاری ریٹ پر دودھ دہی طلب کرتے ہیں تو دوکاندار وں کاکہنا ہے کہ سرکاری ریٹ پر دودھ دہی سرکارکے پاس ملتی ہے ہمارے پاس نہیں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔