بوچھال کلاںـ( نامہ نگار)بوچھال کلاں اور نواحی علاقوں میں گذشتہ روز سے جاری بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے پورا علاقہ شدید سردی کی لپیٹ میں آ چکا ہے لوگوں نے سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑے نکال لئے ہیں لوگوں کے مطابق دکانداروں نے لنڈے کا مال اپنی دکانوں میں سجا دیا ہے جو مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں علاقہ بھر میں سوختی لکڑی اور کوئلے کی قیمتوں میں بے بناہ اضافہ ہو چکا ہے ابھی تک انتظامیہ نے بھی اس مہنگائی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی اگرسردی اور بارش کا یہ سلسلہ چند دن مذید رہا تو لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے عوام نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بوچھال کلاں، نواحی علاقوں میں بارش،ژالہ باری کا سلسلہ جاری
Nov 15, 2022