آزادی مارچ قوم کی امنگوںکاصحیح ترجمان ہے،ملک عنصرمحمودسدھریال 


فتح جنگ(نامہ نگار )سابق نائب ناظم تحصیل فتح جنگ ملک عنصرمحمود سد ھریال نے آزادی مار چ کوقوم کی امنگوںکاصحیح ترجمان قراردیتے ہو ئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ولولہ انگیزقیادت کوسلام پیش کیاہے، ہم ضلع اٹک کے ہردلعزیزعوامی رہنماء ممبرقومی اسمبلی میجرطا ہر صادق کی قیادت میںپوری طرح متحدہیں،ا ورضلع اٹک کے عوام عمران خان کی کال پر میجرطاہرصادق کے شانہ بشانہ ہرموقع پرہراول دستے کاکرداراداکرنے کیلئے میدان عمل میںموجود رہتے ہیں،انہوںنے کہاکہ عمران خان اورمیجرطا ہرصادق ملک وقوم کی بہتری کی خاطرجوجد وجہد کیئے جارہے ہیں،اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ضلع اٹک کے عوام کسی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے ملک عنصر محمو د سدریال نے کہا کہ ضلع اٹک کے سازشی عناصر کا ایم این اے میجر طاہر صادق کے خلاف منفی پروپیگنڈہ ہمیشہ ریت کی دیوار کی طرح نیست ونابود ہوجاتا ہے لیکن وہ اپنی اوچھی حرکتوں سے باز نہیں آتے ،  آج کرپٹ ٹولہ عمران خان کی جدوجہدکے سامنے بھی ریت کاڈھیربن چکاہے۔

ای پیپر دی نیشن