کلر سیداں (نامہ نگار)علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے جنازہ گاہ میں لوگوں کی جیبیں صاف کرنے والے ملزم ظفر اقبال سکنہ سرگودھا کو پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے تین دن اڈیالہ جیل رہنے کی سزا بھی سنا دی جبکہ کلرسیداں پولیس ملزم کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام رہی یہ ملزمان واردات کے فوری بعد ملزم کو کالیں بھی کرتے رہے مگر پولیس نے انہیں شامل تفتیش کرنے کی بجائے ملزم کو عجلت میں جیل بھیج کر گلو خلاصی کرلی۔ملزم ظفر اقبال نے جمعہ کے روز نماز جنازہ کے دوران ایک شخص کی جیب سے چھ ہزار روپے کی رقم چرا لی تھی اور دوسری واردات کیلئے ایک اور شخص کی جیب میں ہاتھ ڈالا ہی تھا کہ ملزم کو پکڑ لیا گیا۔