جلائو گھیرائو،بے بنیاد الزامات بیرونی ایجنڈے کا شاخسانہ ہیں، چوہدری عرفان 


 چکری (نامہ نگار)سابق ناظم یونین کونسل چکری چوہدری عرفان علی خان نے کہاہے کہ ملک میں جلائو گھیرائو اور بے بنیاد الزامات بیرونی ایجنڈے کا شاخسانہ ہیں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے اقتدار کی جنگ میں ملکی مفاد کو بھی مدنظر نہیں رکھا جارہاپرامن احتجاج کا ڈھنڈورا پیٹنے والے عمران خان بتائیں کہ جتھوں کے ذریعے سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانا کہاں کی حب وطنی ہے چار سالوں میں انھوں نے اس ملک وقوم کے لئے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے ایک طرف ملک کو معاشی مسائل کا سامنا ہے اور دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے کاروبار زندگی بند کرکے رکھ دیا ہے تو دوسری طرف لانگ مارچ، دھرنے اور احتجاج کے نام پر عوام کے بنیادی حقوق سلب کیے جارہے ہیں یہ مسائل کا حل نہیں ہے چند لوگوں کو ملک کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں کی جاسکتی پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ملکر نہ صرف ملکی معیشت کو استحکام دیں گی بلکہ عمران خان کے تمام مذموم مقاصد کو بھی ناکام بنائیں گی پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری روایات کی علمبردار پارٹی ہے جس کی تاریخ قربانیوں سے رقم ہے۔

ای پیپر دی نیشن