ڈھرنال(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف تحصیل فتح جنگ کے رہنما ملک معید افتخار ماجھیا نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے مقبول تر ین لیڈر ہیںآئندہ انتخا با ت میں دو تہائی اکثریت سے وزیر اعظم بنیں گے تبد یلی کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو عوامی طاقت سے ہٹا دیں گے امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے سار ے ریکارڈ توڑ دیئے عمران خان اور تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں،،نوائے وقت ،،سے اپنی گفتگو میںانہوں نے کہا کہ عمران خان کابیانیہ ایک حقیقت ہے عوامی سمندر اپنے حقوق اور منزل کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھے گا امپورٹڈ حکمرانوں کی بھول ہے کہ وہ عمران خا ن کے جاںنثارکارکنوں کو روک سکیں گے عوام جان چکی ہے کہ لٹیروں نے ہی اس ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے لانگ مارچ حکمرانوں کے گھر جانے پر ہی ختم ہو گا انہوں نے کہا کہ یہ تحریک عمران خان کی نہیں بلکہ قوم کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے جسے ہر حال میں کامیا ب ہونا ہے فاشٹ حکمرانوں نے ملک میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے انہو ں نے کہا کہ اٹک میںامیدوار برائے این اے 50 سید ذلفی بخاری،پی پی 2سے امیدوار سردار ممتاز خان ماجھیا نے اپنے قائد کی کال پر زبردست احتجاج ریکارڈ کروایا اور کارکنوں کے علاوہ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی جب بھی قائدین کی کال ہو گی انشااللہ تحصیل فتح جنگ سے عوامی سمندر لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کرے گا۔
عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں،ملک معید افتخار ماجھیا
Nov 15, 2022