چکوال(نامہ نگار) اختر حسین ولد رشید خان سکنہ تھنیل روڈ محلہ علامہ ٹائون چکوال کا رہائشی ، عرصہ قریب چار ماہ قبل میری بیٹی مسماۃ نازش کو اس کے خاوند مسمی آصف ولد یونس نے دو بچوں سمیت مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا جو کہ چار سے ناراض ہو کر میرے گھر میںمقیم ہے۔ میں اپنے بیوی بچوں کیساتھ موجود تھا کہ میراداماد آصف ولد یونس سکنہ جھالا گڑھی تھانہ شہباز گڑھی ضلع مردان ہمراہ ڈرائیور نامعلوم زبردستی دروازہ کھول کر میرے گھر میں گھس آیا اور گالم گلوچ شروع کردیا اور اپنی ڈبسے پسٹل نکال لیااور میرے شیر خوار نواسے ریحان کو میری بیٹی کے ہاتھ سے چھینلیا جو کہ مسمی آصف کو سمجھانے کی کوشش کی تو مذکورہ طیش میں آگیا ہوائی فائرنگ شروع کردی ۔سب انسپکٹر علی عباس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ تھانہ سٹی چکوال کے علاقے سے طالبعلم کا موٹرسائیکل چوری کرلیا گیا۔ سہراب علی ولد رستم علی ساکن علامہ اقبال ٹائون شہر چکوال نے تھانہ سٹی پولیس کو بتایا میں طالب علم ہوں ۔ میرے چھوٹے بھائی محمد حارث نے آئیڈیل کالج کے سامنے موٹرسائیکل کھڑا کیا جب چھٹی کے بعد واپس آیا تو میرا موٹرسائیکل نمبریCHL 8831/16 غائب تھا۔