ٹوکیو (شنہوا) ٹوکیو میں بم کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد پیر کی سہ پہر 2 عدالتوں کو خالی کرا لیا گیا اور مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ جاپان کے عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے بتایا کہ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً سہ پہر 1 بجکر 30 منٹ پر سرکاری عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد ٹوکیو ہائی کورٹ نے مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی اور سائلین کو عمارت سے نکال دیا۔
ٹوکیو؍ دھمکیاں
ٹوکیو: بم دھمکیوں کے بعد عدالتیں خالی، مقدمات کی سماعت ملتوی
Nov 15, 2022