برسلز (نوائے وقت رپورٹ) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرائن کے لئے آنے والے مہینے مشکل ہوں گے۔ روسی صدر پیوٹن موسم سرما میں یوکرائن کو سرد اور تاریک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں‘ ہمیں روسی فوج کی صلاحیتوں کو کم نہیں سمجھنا چاہئے۔ نیدر لینڈ میں ڈچ وزرائے خارجہ اور دفاع سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ روس سے بات چیت کے لئے شرائط یوکرین کو طے کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس سے مذاکرات میں ہمیں یوکرین کی حمایت کرنا ہے۔ ہمیں روس کو سمجھنے میں غلطی نہیں کرنی چاہئے‘ روس نے اب بھی یوکرین کے بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے‘ ہمیں یوکرین کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔
نیٹو/ یوکرین