دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ  پگھلنے کے قریب ہے: ناسا

Nov 15, 2022


نیویارک(این این آئی )قطب جنوبی میں دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ اے 76 اے اب پگھلنے کے قریب ہے، امریکی خلائی ادارے ناسا نے برفانی تودے کی نئی تصویر جاری کی ہے۔امریکی نیشنل آئس سینٹر کے مطابق یہ برفانی تودہ 135 کلومیٹر طویل اور 26 کلومیٹر چوڑا ہے، یہ پیمائش جون 2021 میں کی گئی تھی۔اے76اے کے پگھلنے کا عمل تیز ہوچکا ہے اور اب وہ اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ناسا نے 31 اکتوبر کو برفانی تودے کی تصویر لی جس میں اسے ڈریک گزرگاہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔یہ گزرگاہ بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کے درمیان واقع ہے۔
ناسا

مزیدخبریں