راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اکاونٹ آفیسر محمد جاوید علی کو سرگودھا سے تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا جاوید علی راولپنڈی میں پہلے ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر رہ چکے ہیں وہ اپنے کام میں ماہرتصور ہوتے ہیں ایماندار اور میرٹ ان کی ترجیحات میں شامل ہیں ان کے پیشرو سفیر احمد چوہان دونومبر کو سبکدوش ہوگئے تھے راولپنڈی آفس کے تمام افسران و اہلکاروں نے جاوید علی کا شاندار استقبال کیا۔