ملکہ ہانس؍ گوجرانوالہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) بھارتی سکھ یاتریوں نے دربار عالیہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دی اور جامع مسجد وارث شاہ کی زیارت کی۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر اوقاف گوہر مصطفی اور ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف بشیر احمد کچھی نے پر تپاک استقبال کیا جبکہ لنگر کا انتظام بھی قابل تعریف تھا۔ وفد کے سربراہ گھبر سنگھ نے مسجد وارث شاہ کو پاک وہند کا قدیمی و تاریخی ورثہ قرار دیا اور کہا سید وارث شاہ پنجابی کے بلند پایہ شاعر اور علم و حکمت کا خزانہ تھے۔ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے گردوارہ روڑی صاحب ایمن آباد میں بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر سکھ مذہب کے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آئے2000 سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو گردوارہ روڑی صاحب میں پھول نچھاور کرتے ہوئے پھولوں کی مالا پہنا کر خوش آمدید کہا۔ گوردوارہ روڑی صاحب کی یاترا کرنے والے سکھ یاتریوں کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شوگر، بلڈ پریشر، استھما سمیت دیگر امراض کی ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔
یاتری/ وارث شاہ