دفعہ 144 کی خلاف وزری ، تحریک انصاف رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع 

Nov 15, 2022


اسلام آباد(وقائع نگار)انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف وزری پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف رہنماؤں اسد عمر ،علی نواز اعوان، راجہ خرم شہزاد نواز اور فیصل جاوید وغیرہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔گذشتہ روزسماعت کے دوران علی نواز اعوان، راجہ خرم شہزاد اور فیصل جاوید تحریک انصاف کے وکلاء بابراعوان اور فیصر جدون کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، جبکہ اسدعمر پیش نہ ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اور کہا اسدعمر سے پوچھ لیں، آئیں گے یا نہیں،درخواستِ ضمانت کا فیصلہ سننے کے لیے عدالت پیشی لازم ہے،اس موقع پر علی نواز اعوان نے استدعا کی اسدعمر اسلام آباد نہیں، اگلی سماعت پر فیصلہ سنانے کے لیے تاریخ دیدیں، عدالت نے کہاکہ علی نواز اعوان سیاسی شخصیت ہیں، کافی سمجھدار ہیں،سماعت کے دوران سینیٹر فیصل جاوید روسٹرم پر آگئے اور کہا میں ہر پیشی پر آیا ہوں لیکن کئی دنوں سے بخار محسوس کررہا ہوں،طبیعت ناسازی کے باعث کنٹینر پر نہیں جارہا، اگلی سماعت کی تاریخ میں زیادہ وقفہ دے دیں،عدالت نے وکیل بابراعوان اور وکیل فیصر جدون کی جانب سے 22 نومبر کو محفوظ فیصلہ سنانیکی استدعااوراسدعمر کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 22 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
دفعہ 144 

مزیدخبریں