اسلام آباد (عترت جعفری) ای سی سی کی طرف سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے لئے پریمیم میں اضافہ سے ملک کے اندر ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے ،اس وقت8.5ڈالر فی بیرل پریمیم ادا کیا جاتا ہے جس کو بڑھا کر ذیادہ سے ذیادہ 16.75ڈالر فی بیرل پر کیپ کیا گیا ہے ،نومبر کے دوران یہ کمپنیاں جس ریٹ پر ڈیزل لائیں گی اس پر ذیادہ سے ذیادہ16.75ڈالر فی بیرل پریمیم دیا جا سکے گا ،اس اضافی منافع کی ادائیگی کو فی لیٹر ڈیزل کی پرچون قیمت میں شامل کرنا پڑے گا ،ذرائع نے بتایا ہے کہ اس اضافے کا اثر نومبر میں آنا چاہئے، حکومت نے آج ڈیزل کے ریٹ پر نظر ثانی کرنا ہے،اس کے پاس صرف ایک صورت ہے کہ وہ عالمی مارکیٹ سے اگر تیل کم لاگت پر ملا ہے تو اس پریمیم کو ایڈجسٹ کر دے اور صارف کو منتقل نہ کرئے ، پریمیم میں موجودہ اضافے کا اثر پانچ روپے فی لیٹر تک جا سکتا ہے ۔
پریمیم