اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)یو این ایف پی اے کے مطا بق دنیا کی آبادی آٹھ ارب تک پہنچ گئی ہے، عالمی آبادی کو2011کی 7 ارب کی سطح سے اب 8ارب تک پہنچانے والے نصف لوگ ایشیاء میں رہتے ہیں، پاکستان عالمی آبادی کے تقریباً تین فیصد حصے کا حامل ہے جہاں آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 1.9فیصد ہے پاکستان میں ایک عورت کے ہاں اوسط 3.6 بچے پیدا ہوتے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان ان آٹھ ممالک میں شامل ہے جہاں 2050 تک عالمی آبادی میں اضافے کا نصف سے زیادہ حصہ مرتکز ہو گا۔ ان ممالک میں جمہوریہ کانگو، مصر، ایتھوپیا، بھارت، نائیجیریا، فلپائن اور متحدہ جمہوریہ تنزانیہ شامل ہیں۔آٹھ ارب کا ہندسہ عالمِ انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ یہ پاکستان کے لیے موقع ہے کہ وہ اپنی آبادی میں اضافے کی سمت سے قطع نظر، صورت حال کا جائزہ لے کر اس سلسلے میں اقداما ت کاآغاز کرے۔ صرف آبادی کے ہندسوں پر توجہ مرکوز کرنے سے مکمل صورت حال کا درست اندازہ نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا یہ اعداد و شمار سے آگے دیکھنے اور تحقیق پر مبنی فیصلوں کرنے کا وقت ہے۔
آبادی