دیہات میں بجلی کنکشنز پر پابندی: ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا

Nov 15, 2022


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے دیہاتوں میں بجلی کے نئے کنکشنز پر پابندی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس جواد حسن نے درخواست گزار خان ملک کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ وفاقی حکومت نے سوشل ایکشن منصوبے کے تحت دیہات میں بجلی کے نئے کنکشنز کی سکیم جاری کی  تھی، اس سکیم کے تحت فنڈز کا اجراء ہونے کے باوجود موجودہ حکومت نے عمل درآمد روک دیا ہے۔ آئین کے تحت ہرشہری کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ فنڈز کا اجراء روکنے اور نئے کنکشنز پر پابندی کے اقدامات ماورائے آئین ہیں۔ استدعا ہے عدالت نئے کنکشنز پر پابندی کوکالعدم قرار دے۔
ہائیکورٹ

مزیدخبریں