انفلوئنزا پھیلنے کا خدشہ ،وزارت صحت ودیگر متعلقہ حکام ویکسین فراہم کرنے میں ناکام


اسلام آباد(رانا فرحان اسلم) موسم سرما کی آمد انفلوئنزا کی وباء پھیلنے کا خدشہ عالمی ادارہ برائے صحت کی ہدایات پر قومی ادارہ برائے صحت نے ویکسینیشن کی ایڈوائزی تو جاری کردی گئی تاہم وزارت قومی صحت و دیگر متعلقہ حکام عوام الناس کو ویکسین فراہم کرنے میں ناکام ہیں انفلوئنزا پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر سرکاری سطح پر صرف شہریوں کو ایڈوائزی جاری کرکے پرائیویٹ سیکٹر کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے کسی سرکاری ہسپتال بشمول قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ) میں بھی انفلوئنزا ویکسینیشن کی سہولت دستیاب نہیں معلوم کرنے پر شہریوں کو پرائیویٹ فارمیسیزسے رجوع کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔
انفلوئنزا 

ای پیپر دی نیشن