گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران تین ہوٹلز کو جرمانے جبکہ پائوڈر سے تیار شدہ 76 لٹر دودھ تلف کر دیا ، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عمر فاروق کی زیر نگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سیالکوٹ روڈ اور جی ٹی روڈ پر ہوٹلز پر چھاپے مارے، چیکنگ کے دوران معمولی نقائص پر 14ہوٹلز کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، باورچی خانے میں کیڑے مکوڑوں کے فضلات، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور ملازمین کا بغیر میڈیکل کام کرنے پر 3ہوٹلز کو جرمانے عائد کئے۔