اسلام آباد(خبرنگار)آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمدارشد خان نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے ہیلتھ ملازمین کو فوری طور پر انصاف فراہم کیا جائے، پمز ہسپتال میں فیڈرل ہیلتھ ایمپلائز نے صوبہ سندھ کے ہیلتھ ورکرز کے پریس کلب کراچی سندھ احتجاجی دھرنے کی کی مکمل حمایت اور شرکا پر تشدد اور گرفتاریوں جیسے عمل کی شدید مزمت کی اور پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین میں ڈاکٹرز نرسزپیرامیڈکس گزیٹڈ اور نان گزٹڈ ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور عملی طور یک جان ہونے کا ثبوت پیش کیا شرکا ء نے وفاقی حکومت کو بھی متنبہ کیا کہ وفاقی صحت کے اداروں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو بھی یکساں سروس اسٹرکچراسکیل الانس اور مراعات جلد از جلد دی جائیں پمز کے سرکاری حیثیت بحالی کا جلد سے جلدنوٹیفائی کیا جائے احتجاجی مظاہرے سے محمد ارشد خان چودہری انس سعیداللہ جان ملک زیشان راجہ ربنوازملک طاہر اعوان مفیظ الدین صدیقی نوید آزاد ملک تنویر نوشاہی ادریس خان عارف خٹک نواز لالی چوہدری خالد لیاقت اوگاہی سسٹر اسما نائلہ جیسی اکرام اللہ ڈاکٹر فیض اچکزئی ڈاکٹر حیدر عباسی ڈاکٹر شیر علی اور چودہری قمر گجر نے بھی خطاب کیا۔