ایم ایس اوکے زیرِ اہتمام بین المدارس کرکٹ ٹورنامنٹ


اسلام آباد (نا مہ نگار)مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلام آباد کے زیرِ اہتمام بین المدارس کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا فائنل میچ اتوار کی شام کو کھیلا گیا، مہمان خصوصی مرکزی ناظم اعلی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سردار مظہر ، محسن خان عباسی ، عبدلباسط عباسی ،راجہ تابش حیدری ،مولانا تنویر علوی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے امپائر شامل تھے۔ اس موقع پر ناظم اعلی ایم ایس او پاکستان سردار مظہر نے کہا کہ ایم ایس او ہمیشہ طلبا کے جائز حقوق ، اخلاقیات اور کردار سازی کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی اور جسمانی نشو نما کے لیے ایسے پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز کا مقصد نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور کرنا ہے تاکہ وہ ملک پاکستان کی تعمیر وترقی اور اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے با صلاحیت ہو کر اپنا کردار ادا کر سکیں ۔ فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن