کراچی (نیوز رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سرجانی ٹان میں اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کے دوران ریونیو افسران پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ایک طرف بین القوامی دفاعی نمائش جاری ہے اور دوسری طرف لینڈ مافیا ریاستی رٹ کو کھلے عام چیلنج کر رہی ہے بدمست لینڈ مافیا کے کارندے اب حکومتی اداروں کے افسران و ملازمین پر بے دریغ فائرنگ کر رہے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے انکے آگے بے بس نظر آرہا ہے اور ان دہشتگردوں کو روکنے والا کوئی نظر نہیں آرہا۔رابطہ کمیٹی نے فائرنگ سے زخمی افسران و ملازمین کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ، آء جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث تمام افراد کو فی الفور گرفتار کر کہ قرار واقعی سزا دی جائے۔
سرجانی میں اینٹی انکروچمنٹ کاروائی کے دوران ریونیو افسران پر فائرنگ کی مذمت
Nov 15, 2022