دینی مدارس ہدایت کا سرچشمہ‘ اشاعت دین کا ذریعہ ہیں‘ محمد جان نعیمی 


کراچی (نیوز رپورٹر)لانڈھی بھینس کالونی میں سالانہ مرکزی حضرت سیدنا غوث الاعظم کانفرنس ودارالعلوم حنفیہ خیرالمعاد کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت سے استاذ العلما مفتی اعظم سندھ مفتی محمد جان نعیمی، استاذالعما حضرت علامہ مفتی قاضی محمد احمد نعیمی، مہتمم دارالعلوم حنفیہ خیرالمعاد خطیب پاکستان حضرت علامہ مفتی غلام یسین گولڑوی،پیر امان اللہ جان سرہندی، مفتی شفاعت رسول نعیمی،پیر محمد شفیق نقشبندی موہڑوی، صاحبزادہ غلام غوث گولڑوی علامہ صاحبزادہ زبیر ہزاروی
 نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے،ہدایت کے سرچشمے اور اشاعت دین کا بہت بڑاذریعہ ہیں اور اسلام کی حقانیت کے صحیح محافظ ہیں اس دور میں دینی مدارس جس طریقے سے ملک وملت کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں وہ اظہر من الشمس ہے۔اس موقع پر پیر سید اصغرعلی شاہ،علامہ افتخار احمد نقشبندی،علامہ عبداللہ کامل نعیمی،علامہ قاری نذر محمد سعیدی،علامہ جمیل احمد نقشبندی، علامہ شفا اللہ نورانی،علامہ سید عبداللہ شاہ بخاری،علامہ عبد الباسط محمود،علامہ فیاض الدین گولڑوی ودیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن