تعلیم و تحقیق کے اعلیٰ معیار تک پہنچنا محنت طلب کام ہے

Nov 15, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)جامعات علوم نو کی ذو فشانیوں اور اسکی ترویح و ترقی کے ذریعہ فرد معاشرے اور باوقار قوم کی تعمیر و ترقی کی عاملین ہیں ان خیالات کا اظہار پروفیسر ابو عامر اعظمی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ نے شعبہ اعلیٰ تعلیم تنظیم اساتذہ کے تحت ایک روزہ تعلیمی سیمینار این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا تعلیم و تحقیق کے اعلیٰ معیارات تک پہنچنا ایک سخت محنت طلب کام ہے یہاں موجود احباب معاشرے کے وہ چند چنیدہ اور قابل فخر لوگ ہیں جو پورے معاشرے کی صحیح رْخ پر رہنمائی کر سکتے ہیں آج چونکہ دنیا ایک عالمی گاؤں کی حیثیت 
اختیار کر چکی ہے اور انگلیوں کے اشاروں پر دنیا کی معلومات آچکی ہیں ایسے میں جامعات اور ان سے منسلک اعلیٰ اذہان کا کام اور زیادہ پیچیدہ ہوگیا ہے۔ لہذا فرد سے لیکر معاشرے اور اقوام عالم کی علمی، روحانی اور جدید علمی اخترعات میں رہنمائی اور زیادہ اہمیت و توجہ کی متقاضی ہے۔افتتاحی خطاب میں پروفیسر ابو عامر اعظمی نے سیمینار کے شرکاء اور محققین کو تعلیمی سیمینار میں خوش آمدید کہتے ہوئے اْمید ظاہر کی کہ یہ سیمینار تعلیم، تحقیق اور رہنمائے معاشرے کیلئے سنگ میل  ثابت ہوگا۔  پروفیسر ڈاکٹر رضا علی خان شعبہ معاشیات و مینجمنٹ سائنس این ای ڈی یونیورسٹی کراچی نے مقالہ پیش کرتے ہوئے  انسانی ادوار کے حوالے سے ترقی علم حکمت اور دانش کے مدارج کا ذکر کرتے ہوئے فرد اور معاشرے کی تعمیر میں جامعات کے کردار پر روشنی ڈالی اور قبل مسیح سے آج تک کے اعلیٰ محققین کے گروہ اور جدید یونیورسیٹیز کے اشکال تک بہت خوبصورت انداز میں احاطہ کیا۔ سیمینار سے جامعہ کراچی کے شعبہ ٹیچرز ایجوکیشن ڈاکٹر معروف بن روًف نے مقالہ پیش کرتے ہوئے جامعات کے معاشرتی تعمیر و ترقی پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔ تعلیمی سیمینار میں ڈاکٹر رفیق السلام ، سابق ناظم تربیت محمود محمد خان غازی بھوپالی، ڈاکٹر محمد فرید شعبہ انگریزی این ای ڈی یونیورسٹی، پروفیسر ارشد محمود، مرکزی نائب صدر خواتین ونگ تنظیم اساتذہ پروفیسر کریم النساء حسینی صاحبہ، صدر تنظیم اساتذہ خواتین ونگ سندھ فرخندہ کمال صاحبہ، قاضی محمد غوث نیخصوصی شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد ڈین آف سائنس فیکلٹی وفاقی اردو برائے فنون و ٹیکنالوجی نے صدارتی خطاب فر ماتے ہو ئے پیش کردہ  معیاری مقالہ جات پر تحسین پیش کی۔ ڈاکٹر کامران زکریا نے بھی مقالہ نگاروں کی تحسین کی شر کاء سیمینار کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں شرکاء میں سرٹیفیکیٹس جاری کئے گئے۔

مزیدخبریں