کراچی (نیوز رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ محمد اسلم خان فاروقی نے ملک بھر میں مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث درجنوں نئے کیسیز رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں پر کورونا وبا کی روک تھام اور مریضوں کے معیاری علاج معالجہ کے لئے ٹھوس و مثر اقدامات اٹھائے کے لئے زور دیا اور کہا ہے کہ حکمرانوں کو چاہئے کہ کورونا سے بچا سمیت عوام کی صحت و تندرستی کے لئے ہر قسم کی ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ناگزیر ہے طبی ماہرین کے مطابق کورونا اور دوسرے وبائی امراض آلودگی سے جنم لیتے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی، گندگی و کچرے کے ڈھیر اور اس سے اٹھتا تعفن بیماریوں کے پھیلنے کی اصل وجہ ہے لیکن افسوس صفائی ستھرائی اور آلودگی کے خاتمے کے لئے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔