دہشتگردی خاتمہ ‘پائیدار امن کیلئے اقدامات کئے جائیں ، ثروت اعجاز 


کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ استحصالی و غاصبانہ سوچ رکھنے والی قوتیں دہشتگردی کے ذریعے اسلامی ممالک کو کمزور کرناچاہتی ہیں ، عالمی سطح پر دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کیلئے اقدامات کئے جائیں ، ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، دہشتگردی اپنے مذموم و ناپاک مقاصد کیلئے اسلامی ممالک میں دہشتگردی کرتے ہیں ،پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہت بڑی قربانی دی ہے ، خطے سمیت دنیا میں پائیدار امن کیلئے اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کا کردار مثالی ہے ، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتوں کا اعتراف پوری دنیا کر رہی ہے ، حکمران ملک میں معاشی استحکام چاہتے ہیں تو انہیں آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا ، آئی ایم ایف کے قرضے سودی نظام کو فروغ اور غریب کیلئے استحصالی کا باعث بنتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہائوس پر ملاقات کیلئے آئے گئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق ملکی اداروں کو مضبوط و مستحکم بنانا ہوگا ، آئین کی بالادستی اور ادارے مستحکم ہوں گے تو معاشی استحکام بھی آئے گا ، جمہوریت عوام کو حقوق مہیا کرنے اور ریلیف دیتے ہوئے عوام کو بحرانوں سے نکالتی ہے ، ملک کی سیاست اور معیشت مسلسل بے یقینی اور بحرانی کیفیت سے دوچار ہے عام آدمی کی زندگی جہاں مہنگائی، بے روزگاری اور اقتصادی حالات نے مشکل بنادی ہے وہیں عوامی سطح پر مخالفت برائے مخالفت سے بھرپور سیاسی دھڑے بندیوں نے بھی قوم میں معاشرتی بگاڑ پیدا کیا ہے ، معاشروں کی بہتری خوشحالی و ترقی کیلئے حکمران قائد اعظم کے ویژن اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔

ای پیپر دی نیشن