بلدیاتی انتخابات ،جلسوں،کارنر میٹنگزکیلئے اجازت لینے کیخلاف درخواست



 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کہ عدالت نے وفاقی و دارالحکومت میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے کوڈ آف کنڈکٹ میں جلسوں،کارنر میٹنگز سے روکنے کے خلاف درخواست میں الیکشن کمیشن حکام کودو روز میں جواب کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کچھ بنیادی سوالات ہیں، الیکشن کمیشن نے ان کا جواب دینا ہے،آپ کوڈ آف کنڈکٹ کو دیکھ لیں۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواستگزارشیراز کیانی اپنے وکیل بابر اعوان ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،جبکہ الیکشن کمیشن حکام بھی عدالت موجودتھے،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ جلسوں اور کارنر میٹنگز کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینے اور ریڈ زون کے حوالے سے ضابطہ اخلاق میں پوائنٹس رکھے ہیں،101 یونین کونسل ہیں، 2000 کے قریب امیدوار ہونگے،کیا انتظامیہ جلسوں کی اجازت کے احکامات پر ہی سائن کرتی رہے گی،عدالت نے الیکشن کمیشن حکام کو کوڈ آف کنڈکٹ پر کمنٹس فائل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت دو دن تک کیلئے ملتوی کردی۔
 درخواست

ای پیپر دی نیشن