چین کی ملر انٹرنیشنل اور مقامی  این جی او کا سیلاب متاثرین کی  بحالی کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ )چین کی ملر انٹرنیشنل اور ملین سمائلز فاؤنڈیشن (ایم ایس ایف) نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بحالی کے لیے ملکر کام کرنے کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔گوادر پرو کے مطابق ایم ایس ایف کے شریک بانی ذیشان افضل نے کہا ہے کہ چین کے کارپوریٹس کے ساتھ انسانیت کے لیے ایک ملین مسکراہٹ۔ ایئر لنک کمیونیکیشن کے سی ای او مظفر پراچہ نے ایم ایس ایف اور ملر انٹرنیشنل کے درمیان دستخط میں سہولت فراہم کی۔ گوادر پرو کے مطابق ایئر لنک کمیونیکیشن سیلولر سیٹ اور لوازمات کی تقسیم کے لیے مختلف چینی موبائل فون کمپنیوں کا آفیشل پارٹنر ہے، اور یہ ٹی سی ایل اور ٹرانسیشن ہولڈنگ کمپنی  کی تکنیکی مدد سے کچھ چینی اسمارٹ فون برانڈز کو بھی اسمبل کرتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق ملر انٹرنیشنل نے سیلاب سے بچاؤ کے کاموں کے لیے ایم ایس ایف کو 20 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔ 
اتفاق

ای پیپر دی نیشن