اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار کی عدالت نے مضاربہ سکینڈل کے متاثرہ فریق گل اکبر خان کی درخواست میں جواب جمع نہ کرانے پر نیب پر دس ہزار کا جرمانہ عائد کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل کا کہنا تھا کہ نیب نے جو پیسے برآمد کیے اس میں 83 لاکھ پچاس ہزار گل اکبر کے بھی ہیں،نیب کو گل اکبر نے سال 2014 میں کلیم داخل کیا تھا،نیب ملزم کی گرفتاری کے بعد بھی سائل کے پیسے واپس نہیں کررہا، عدالتی حکم کے باوجود دوران سماعت نیب کی جانب سے جواب جمع نہ کروا سکااور مزید وقت دینے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے نیب کو جواب جمع نہ کرانے پر دس ہزار کا جرمانہ عائد کردیا اور کیس کی ساعت ایک ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
جرمانہ
مضاربہ سکینڈل، اسلام آباد ہائیکورٹ کاجواب جمع نہ کرانے پر نیب کو 10 ہزار جرمانہ
Nov 15, 2022