انفلوئنزا پھیلنے کا خدشہ‘وزارت صحت ودیگر متعلقہ حکام ویکسین فراہمی میں ناکام


اسلام آباد(رانا فرحان اسلم) موسم سرما کی آمد انفلوئنزا کی وباء پھیلنے کا خدشہ عالمی ادارہ برائے صحت کی ہدایات پر قومی ادارہ برائے صحت نے ویکسینیشن کی ایڈوائزی تو جاری کردی گئی تاہم وزارت قومی صحت و دیگر متعلقہ حکام عوام الناس کو ویکسین فراہم کرنے میں ناکام ہیں انفلوئنزا پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر سرکاری سطح پر صرف شہریوں کو ایڈوائزی جاری کرکے پرائیویٹ سیکٹر کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے کسی سرکاری ہسپتال بشمول قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ) میں بھی انفلوئنزا ویکسینیشن کی سہولت دستیاب نہیں معلوم کرنے پر شہریوں کو پرائیویٹ فارمیسیزسے رجوع کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے اور  تائا جاتا ہے کہ مذکورہ ویکسین مقامی طور تیار نہیں کی جارہی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال،قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ) اور دیگر سرکاری مراکز صحت کیحکام سے اس بابت استفسار کیا گیا تو پتہ چلا کہ اس پبلک سیکٹر میں شہریوں کو ویکسینیشن کی سہولت فراہم نہیں کیجا رہی شہریوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ذاتی خرچ سے انفلوئنزا ویکسینیشن کروانا ہوگی عوامی حلقوں نے وزارت قومی صحت و دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے تمام ہسپتال اور مراکز صحت میں انفلوئنزا ویکسین کی دستیابی یقینی بنائی جائے
 ناکام

ای پیپر دی نیشن