پنگریو(نامہ نگار )صوفی بزرگ سیدسمن سرکارکے 91ویں عرس اورمیلے کی تقریبات جاری ہیں عرس اورمیلے میں شرکت کے لیے سندھ اورملک کے دیگرعلاقوں سے زائرین کی آمدکاسلسلہ تیزہوگیاہے زائرین کی بڑی تعدادکی آمداورقیام کے باعث میلے میں زبردست رش دکھائی دے رہاہے زائرین اورمقامی افرادکی بڑی تعدادمیں آمد کے باعث درگاہ سمن سرکارکے باہروسیع وعریض علاقے میں نیاعارضی شہرآبادہوگیاہے میلے میں بڑے پیمانے پرکاروبارکے باعث دکاندارخوش دکھائی دے رہے ہیں سیدسمن سرکارکے میلے میں روائتی کھیل ملہہ کے مقابلے جاری ہیں جن میں ملک کے مختلف علاقوں سے بہترین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ معروف صوفیانہ فن کاربھی اپنے فن کامظاہرہ کرکے شائقین سے داداورانعام وصول کررہے ہیں میلے میں لگنے والی شولائن میں ٹرین۔جھولوں۔میجک شوسے بچے بھرپورتفریح حاصل کررہے ہیں۔
عرس اورمیلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ میلے کے باعث پنگریو۔شادی لارج۔نندو کھوسکی۔ملکانی شریف۔جھڈواوردہگرملحقہ شہروں میں کاروباری سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اوریہ شہربھی رات گئے تک کھلے ہوئے دکھائی دیتے ہیں
صوفی بزرگ سیدسمن سرکارکے 91ویں عرس اورمیلے کی تقریبات جاری
Nov 15, 2022