شین یانگ (شِنہوا)چین میں بی ایم ڈبلیو گروپ کے مشترکہ منصوبے بی ایم ڈبلیوبریلیئنس آٹوموٹِولمیٹڈ (بی بی اے )نے شمال مشرقی لیاننگ صوبہ میں بیٹری کی پیداوار کے ایک نئے منصوبے میں 10 ارب یوآن (تقریبا 1.4 ارب امریکی ڈالر)کی سرمایہ کاری کر نے کا اعلان کیا ہے۔اس منصوبے پر دستخط کی تقریب لیاو¿ننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں منعقد ہوئی۔ اس طے شدہ معاہدے کے تحت بی ایم ڈبلیو اپنے شین یانگ پیداواری مرکز پر بیٹری کی پیداواری صلاحیت کو فروغ دے گا۔بی ایم ڈبلیو چائنہ کے صدر اور چیف ایگزیکٹِو آفیسر جوچن گولر نے کہا کہ سرمایہ کاری کے اس معاہدے پر دستخط نہ صرف طویل المدتی تناظر میں چینی مارکیٹ پر ہمارے اعتماد کا اظہار ہے بلکہ ہمارے اس پختہ یقین کی بھی نشاندہی ہے کہ تجارتی تعلقات چین اور جرمنی کے درمیان پل کا کام کریں گے۔بی ایم ڈبلیو بریلیئنس آٹوموٹِولمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرانز ڈیکر نے بھی واضح کیا کہ یہ سرمایہ کاری چین میں بی ایم ڈبلیو ای-موبیلیٹی حکمت عملی میں ایک اہم اگلا قدم ہے۔نئی سرمایہ کاری شین یانگ کے بی ایم ڈبلیو پیداواری مرکز میں وسیع پیمانے پر تجدید کے ایک مرحلے کے بعد کی گئی ہے۔ اس میں جون کے دوران 15 ارب یوآن کا پلانٹ کھولنا بھی شامل ہے۔شین یانگ بی ایم ڈبلیو گروپ کا دنیا بھر میں سب سے بڑا پیداواری مرکز ہے۔ چین میں اس گروپ کے ملازمین کی کل تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اعلان
بی ایم ڈبلیو کا چین میں بیٹریاں بنانے کے منصوبے میں 10 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کا اعلان
Nov 15, 2022