ملتان(خصوصی رپورٹر )سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر غلام یاسین صابر نے گذشتہ روز بنیادی مرکز صحت زینت میڈیکل سنٹر کا اچانک دورہ کیا جہاں پر چوکیدار محمد نسیم ڈیوٹی سے بغیر اطلاع کے غیر حاضر تھا جس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی جبکہ سنٹر میں ایل ایچ وی طاہرہ ظفر چھٹی پر تھیں اس موقع پر صفائی اور ہسپتال کے دیگر شعبوں کے انتظامات تسلی بخش تھے۔