سکندرآباد ، اڈالاڑ(نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت )شجاع آباد میں جعلی ا سٹامپ پیپرز کی فروخت ،حکومت کو کروڑوں کا نقصان تفصیل کے مطابق ای اسٹامپ پیپرز کا اجراء ہوتے ہی اسٹامپ فروشوں نے جعلی اسٹامپ کی لوٹ سیل لگا دی ،اسٹامپ کمپیوٹرائز ہونے کے باوجود اس کا توڑ نکال کر جعلی ای اسٹامپ پیپرز فروخت کرنا شروع کردیئے تحصیل شجاع آباد میں رجسٹرد اسٹامپ فروشوں کی تعداد36کے قریب ہے جعلی اسٹامپ پیپرز کا انکشاف تب ہوا کہ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کے آفس میں ڈومیسائل کے لیے جمع کرائے گئے اسٹامپ پیپرز کو جب کیو آر کوڈ سے سکین کیا گیا تو اسٹامپ حاصل کیے گئے امیدوار کی جگہ کسی اور کا نکلا اور متعدد ایسے اسٹامپ پپیرز ملے جوکہ جعلی تھے۔ اسٹامپ پیپرز جعلی ہونے کی اطلاع شجاع آباد کے مختلف سرکاری نیم سرکاری دفاتر تک بھی پہنچ گئی جنہوں نے ریکارڈ چیک کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ، جعلی اسٹامپ پیپرز کا مختلف محکموں سمیت پراپرٹی لین دین میں ہونے کا بھی انکشاف ہو ا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ناصر ڈوگر نے کہاکہ جعلی اسٹامپ پیپرز فروخت کرنے میں ملوث اسٹامپ فروشوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی ان کے لائسنس معطل ،دکانیں سیل اور مقدمات درج کرائیں جائیں گے۔
جعلی ا سٹامپ پیپرز
شجاع آباد میں جعلی ا سٹامپ پیپرز کی فروخت ،حکومت کو کروڑوں کا نقصان
Nov 15, 2022