مسافروں کا اعتماد جیت کر محکمہ کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے:ڈپٹی ڈی ایس ریلوے 


ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈپٹی  ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویڑن صائمہ بشیر  نے کہا کہ محفوظ ٹرین آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے ہر وقت متحرک رہنا ہو گا، وزارت ریلوے نے مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے بحال ہوتے ٹرین آپریشن کو فعال رکھنے کیلئے عملے کو بھرپور محنت کرنا ہو گی، ٹریک انسپکشن سے لیکر ٹرینوں میں دی جانی والی سہولیات پر گہری نظر رکھنا ہو گی ،مسافروں کو تمام سہولیات فراہم کرنا بھی ہمارا اولین فرض ہے،مسافروں کا اعتماد جیت کر ریل کے محکمہ کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریلوے ڈی ایس آفس کے کمیٹی  روم میں ڈویڑنل افسران کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افسران سے خطاب کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن