ملتان ( خبر نگار خصوصی )ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جنوبی پنجاب کے ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز کی شرکت۔اجلاس میں جنوبی پنجاب میں منظور شدہ اور غیر منظور شدہ ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ثاقب ظفر نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل طور پرفعال ہے جہاں کم سے کم وقت میں لوگوں کے کام کرکے ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز محکموں میں جدت لائیں اور ترقیاتی سکیموں کو معیار اور مقررہ معیاد کے اندر مکمل کریں۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ثاقب ظفر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سروس ڈیلیوری کو یقینی بنائیں خصوصی طور پر ہیلتھ سروس کے نظام کو جدید اور موثر کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام حکومتی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔اجلاس میں جنوبی پنجاب کے تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز نے شرکت کی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل طور پرفعال ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری
Nov 15, 2022