شجاع آباد (نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت) تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال شجاع آباد میں آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا سیمینار میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر رانا جاوید ،اے ایم ایس ڈاکٹر احمد خلیل خان ،ڈاکٹر عمران خان،ایڈمن آفیسر راو¿ نبیل ،راحیل صدیقی ،مصور انصاری نے بھی شرکت کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر لودھی نے کہا مختلف وجوہات کے ساتھ ساتھ ذیابطیس کی بڑی وجہ زیادہ کھانا کھانا اور پھر بیٹھے رہنا یعنی واک نہ کرنا ہے۔ آئی سرجن ڈاکٹر حسنین نے بتایا کہ ذیابطیس کے مریض کی آنکھوں کی بینائی پر بھی غیر معمولی اثرات ہو سکتے ہیں بینائی کمزور ہونا،آنکھ کے پردے پر واقع خون کی رگیں پھٹ بھی سکتی ہیں جس سے بینائی ختم بھی ہو سکتی ہے۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال شجاع آباد میں آگاہی سیمینار اور واک، ذیابطیس ےبینائی ختم بھی ہو سکتی :مقررین
Nov 15, 2022